منگل، 9 مارچ، 2021

کیوں نہ ہم اُس کو اُسی کا آئینہ ہو کر ملیں | Adeem Hashmi Sad Urdu Poetry


کیوں نہ ہم اُس کو اُسی کا آئینہ ہو کر ملیں
بے وفا ہے وہ تو اُس کو بے وفا ہو کر ملیں

تلخیوں میں ڈھل نہ جائیں وصل کی اُکتاہٹیں
تھک گئے ہو تو چلو پِھر سے جُدا ہو کر ملیں

پہلی پہلی قُربتوں کی پھر اُٹھائیں لذتیں
آشنا آ! پھر ذرا نا آ شنا ہو کر ملیں

ایک تُو ہے سر سے پا تک سراپا اِنکسار
لوگ وہ بھی ہیں جو بندوں سے خُدا ہو کر ملیں

معذرت بن کر بھی اُس کو مل ہی سکتے ہیں عدیمؔ
یہ ضروری تو نہیں اُس کو سزا ہو کر ملیں

عدیمؔ ہاشمی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ye zabta hai ki baatil ko mat kahun baatil | ضابطہ | Habib Jalib

یہ ضابطہ ہے کہ باطل کو مت کہوں باطل یہ ضابطہ ہے کہ گرداب کو کہوں ساحل یہ ضابطہ ہے بنوں دست و بازوئے قاتل یہ ضابطہ ہے دھڑکنا بھی چھوڑ دے یہ د...