کیا آپ نے کبھی کوزہ گر کو کام کرتے ہے دیکھا ہے؟ وہ مٹی کو بہت پیار سے گوندتا ہے اس کی صفائی کرتا ہے اور پھر اس مٹی کا برتن بنانا شروع کرتا ہے۔ جب مٹھی ذرا سخت ہوتی ہے تو برتن اتنا ہموار اور دیدہ زیب نہیں ہوتا۔ ایسے میں کوزہ گر کرتا یہ ہے کہ برتن کو توڑ دیتا ہے اور دوبارہ سے مٹی میں تبدیل کردیتا ہے۔ پھر مٹی میں پانی ملاکر اسے نئے سرے سے روندتا اور گوندتا ہے۔ اسکے بعد جو برتن بنتا ہے وہ شاہکار ہوتا ہے۔
کچھ یہی عمل ہمارے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ بعض دفعہ ہمیں لگتا ہے کہ اچانک ہمیں چاروں طرف سے پریشانیوں نے گھر لیا ہے۔ مسکراہٹوں کی جگہ سسکیاں لے لیتی ہیں اور ہم سوچ رہے ہوتے ہیں کہ نہ جانے کس جرم کی سزا ملی ہے۔
جب ایسا ہو تو خاطر جمع رکھئے آپ کا کوزہ گر آپ کو توڑ کر ، روند کر اور گوند کرنئے سرے سے بہت خوبصورت بنانے والا ہے۔ آنسو پونچھ کر مسکرائیے، کچھ بہت اچھا ہونے کو ہے۔
پس تحریر:
دراصل سمجھانا یہ چاہ رہا تھا کہ اگر لاک ڈاون کے
دوران گھر میں آپ کو بیلن وغیرہ سے کوئی تکلیف پہنچے تو آزردہ خاطر نہ ہوں یہ نئی تعمیر کیلئے ضروری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں