اس بلاگ کا بنیادی مقصد تو میری کی ہوئی سمع خراشی کو یکجا کرنا تھا۔ ماضی میں جتنا یہاں وہاں، ادھر اُدھر لکھا اس کے یا تو بچوں نے جہاز بنا کر اڑادئیے یا ردی کی نذر ہوگئے۔ چینی زبان کا ایک مقولہ ہے کہ پھیکی سے پھیکی روشنائی اچھے سے اچھے حافظے سے بدرجہا بہتر ہے۔ لیکن روایتی کاغذ اور روشنائی کی وجہ سے بہت سا کام ضائع کرچکا ہوں اسلئے یہ طریقہ آزما رہا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ اب کی بار ای میل کا پاس ورڈ نہ بھول جائے۔ تنقید و اصلاح کی مکمل آزادی ہے۔
ہفتہ، 18 اگست، 2018
بلا عنوان
بیٹھے بیٹھے اچانک خیال آیا کہ کپڑے استری نہیں ہیں اور بجلی جانے میں آدھا گھنٹہ رہتا ہے۔ میں نے کپڑے نکالے اور استری کرنا شروع کیا۔ کپڑے استری کرتے کرتے میں عالم حال پہنچ گیا۔ گرم استری پھرنے سے کپڑے چلانے لگے اور احتجاج کرنے لگے کہ کہ ہر بار گرم پانی میں ڈال کر چکر کیوں دئیے جاتے ہیں؟ تار پہ کیوں لٹکاتے ہیں اور پھر تپتی استری پھیر کر کیوں جلاتے ہیں؟ آخر ہمارا قصور کیا ہے؟ میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ جب تم میلے ہوتے ہو اور داغ لگ جاتے ہیں تو دھونا تمہارے بھلے کیلئے ہوتا ہے تاکہ تم صاف ہوجاو۔ پھر دھونے سے تمہارے جسم پہ سلوٹیں پڑ جاتی ہیں تم بدنما اور پرانے لگتے ہو۔ اسلئے گرم استری پھیر کر سلوٹیں نکالتا ہوں تاکہ تم نئے اور جاذب لگو۔ اب بتاو اس میں برائی کیا ہے؟ تمہارے بھلے کیلئے ہی تو کرتا ہوں سب کچھ۔ میری بات سن کر کپڑے کچھ دیر کیلئے خاموش ہوئے۔ پھر کہنے لگے جب تمہارا رب تمہارے داغ صاف کرنے کیلئے تمہیں گردش دوراں میں چکر دے، سکھانے کیلئے تار پہ لٹکا دے یا سلوٹیں نکالنے کیلئے امتحان کی گرم استری پھیرے تو تم اس وقت یہ بات کیوں بھول جاتے ہو؟ بے صبری اور ناشکری کا مظاہرہ کیوں کرتے ہو؟ تمہیں یہ سب یاد کیوں نہیں رہتا کہ مالک جو بھی کرتا ہے تمہارے بھلے کیلئے کرتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ye zabta hai ki baatil ko mat kahun baatil | ضابطہ | Habib Jalib
یہ ضابطہ ہے کہ باطل کو مت کہوں باطل یہ ضابطہ ہے کہ گرداب کو کہوں ساحل یہ ضابطہ ہے بنوں دست و بازوئے قاتل یہ ضابطہ ہے دھڑکنا بھی چھوڑ دے یہ د...

-
مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے شاید اب بھی ترا غم دل سے لگا رکھا ہو ایک بے نام سی امید پہ اب بھی شاید اپنے خوابوں کے جزیروں کو سجا...
-
آج بابا جی کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے چہرے کو دیکھتے ہی میرا موڈ بھانپ گئے۔ پوچھنے لگے خیریت ہے آج تیور کچھ بدلے بدلے لگ رہے ہیں۔ میرے ن...
-
کیا آپ نے کبھی کوزہ گر کو کام کرتے ہے دیکھا ہے؟ وہ مٹی کو بہت پیار سے گوندتا ہے اس کی صفائی کرتا ہے اور پھر اس مٹی کا برتن بنانا شروع ک...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں